بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے: شزا فاطمہ

بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے: شزا فاطمہ

ویب ڈیسک:  وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سے بریفنگ لی اور فوری اقدامات کی ہدایت دی، وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں،حکومت پاکستان ہر وقت اپنی عوام کے ساتھ ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بحال ہے، اس پر پوری نظر ہے، کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو فوراً911 پررابطہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمیں رپورٹ کریں۔

وفاقی حکومت متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ 

  شزا فاطمہ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ، کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں پل ٹوٹنے اور مشکلات باعثِ تشویش ہیں۔ 

Watch Live Public News