سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
کیپشن: سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سابق فوجیوں سے ملاقات میں گراں قدر خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل وابستگی کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیے کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔  تقریب کے دوران سید عاصم منیر نے سابق فوجیوں سے ملاقات کی اور ملکی دفاع کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور زندگی بھر کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سابق فوجیوں کے تجربے، رہنمائی اور پاک فوج کے ساتھ ان کی مسلسل وابستگی کو ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سیکیورٹی کے تیزی سے بدلتے اور پیچیدہ ماحول میں درپیش چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کے تجربات سے استفادہ کرنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے قومی استقامت کو مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کے دیرپا اور تاریخی کردار کا کھل کر اعتراف کیا۔ تقریب میں موجود سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے پختہ اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News