جس طرح پنجاب بدل رہا ہے اسی طرح کشمیر کو بھی بدلنا چاہیے، نواز شریف

جس طرح پنجاب بدل رہا ہے اسی طرح کشمیر کو بھی بدلنا چاہیے، نواز شریف
کیپشن: جس طرح پنجاب بدل رہا ہے اسی طرح کشمیر کو بھی بدلنا چاہیے، نواز شریف

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح پنجاب بدل رہا ہے اسی طرح کشمیر کو بھی بدلنا چاہیے۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں پہلے دو مرحلوں میں ہی فتح نصیب ہوگئی تھی۔ ہم نے مخالفین کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا۔ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی لیکن حالیہ عام انتخابات میں عوام نے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی گنجائش نہیں۔ جس طرح پنجاب بدل رہا ہے اسی طرح کشمیر کو بھی بدلنا چاہیے۔ ہم نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو کشمیری عوام ہم سے ناراض ہو جائے گی۔ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امید نہیں تھی کی پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی شکایت کا موقع ملے گا۔ بہت جلد مسائل پر قابو پا کر ان سے نکلیں گے۔

Watch Live Public News