توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کیلیے منظور

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے انہیں 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے، توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوج داری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔