وزیر اعلی پنجاب نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دیدی

وزیر اعلی پنجاب نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دیدی
لاہور: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں خواجہ شیرازمحمود، محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، مخدوم رضا،علی رضادریشک، رائے ظہور شامل تھے، اس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ تونسہ شریف کو ضلع کادرجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے، ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مطالبے پرتونسہ کو ضلع کا درجہ کیلئے فوری اقدام کیا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے ہی تونسہ کو ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا۔ جس کے بعد عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔