سڈنی فائرنگ واقعے میں حملہ آور کو روکنے والا حقیقی معنوں میں بہادر ہے،ٹرمپ

سڈنی فائرنگ واقعے میں حملہ آور کو روکنے والا حقیقی معنوں میں بہادر ہے،ٹرمپ
کیپشن: سڈنی فائرنگ واقعے میں حملہ آور کو روکنے والا حقیقی معنوں میں بہادر ہے،ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والا شہری حقیقی معنوں میں بہادر ہے۔

وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کے خوف یا تشویش کی ضرورت نہیں، لوگوں کو فخر اور اعتماد کے ساتھ اپنے تہوار منانے چاہئیں۔

امریکی صدر نے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہری قابلِ احترام ہے اور اس کی بہادری نے متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق واقعے کے دوران موقع پر موجود ایک شہری نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو قابو کیا اور اس سے اسلحہ چھین لیا، جس کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو دو بچوں کا والد ہے اور سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتا ہے۔

Watch Live Public News