سڈنی فائرنگ واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

سڈنی فائرنگ واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: سڈنی فائرنگ واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سڈنی میں ہونے والے حالیہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا، جس کے لیے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے سکیورٹی کی اضافی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق، سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جائے گا، جو خاص طور پر پبلک مقامات پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ سیکشن اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس افسران پر مشتمل ہے اور ان کے پاس اضافی اسلحہ بھی موجود ہوگا۔

پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ یہ رسپانس سیکشن چند سال پہلے قائم کیا گیا تھا اور اب اسٹیڈیم کے ارد گرد کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گا تاکہ شائقین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ سڈنی کے ساحل پر حالیہ فائرنگ کے واقعے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی کے انتظامات میں مزید سختی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News