ویب ڈیسک: نجی اسکول کے طلبہ کو پکنک پر لے جانے والی بس کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفے بوگی کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام طلبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے طلبہ پکنک کے لیے جا رہے تھے۔ بس ڈرائیور کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔