ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے معروف اینکر کی نماز جنازہ کا اعلان

ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے معروف اینکر کی نماز جنازہ کا اعلان
کیپشن: ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے معروف اینکر کی نماز جنازہ کا اعلان

ویب ڈیسک: معروف ٹی وی اینکر راجہ مطلوب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کا نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات، منڈی بہاؤالدین روڈ پر ادا کیا جائے گا۔

راجہ مطلوب کی گاڑی کا حادثہ ایک روز قبل پیش آیا۔ وہ مشہور اینکر وسیم بادامی اور اقرارالحسن کے قریبی دوست تھے، جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی۔ صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجہ مطلوب فاسٹ لین میں جا رہے تھے اور اچانک سامنے یوٹرن آ جانے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سڑک پر واضح نشاندہی اور ریفلیکٹرز کی کمی کی وجہ سے وہ یوٹرن لین کو فاسٹ لین سمجھ بیٹھے، جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

راجہ مطلوب کی وفات نے میڈیا اور سوشل میڈیا کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑادی ہے۔

Watch Live Public News