بھارتی سیاستدان کا توہین آمیز رویہ، میسی کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا

بھارتی سیاستدان کا توہین آمیز رویہ، میسی کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا
کیپشن: بھارتی سیاستدان کا توہین آمیز رویہ، میسی کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے دوران کئی بدمزگی کے واقعات پیش آئے، جس پر بھارتی صارفین نے اپنی حکومت اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

کولکتہ میں ایونٹ کے دوران مشتعل شائقین نے میسی سے ملاقات نہ ہونے پر گراؤنڈ میں بوتلیں اور کرسیاں پھینکیں، جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہزاروں روپے خرچ کیے، مگر میسی کی ایک جھلک تک دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔

اس دوران مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنوس اور ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ انہوں نے اداکار اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو تحائف پیش کیے جبکہ میسی، لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال سائیڈ پر کھڑے نظر آئے، حالانکہ یہ ایونٹ میسی کے لیے ہی ترتیب دیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ فڈنوس کی اہلیہ میسی کے ساتھ تصاویر بنواتی نظر آئیں، جس پر ان کے رویے کو بھی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر نمو یادیو نے لکھا کہ یہ ایونٹ میسی کے لیے تھا، مگر فڈنوس نے اسے ایک مزاحیہ مظاہرہ بنا دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ فڈنوس نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ امرتا کو لایا، جس کے باعث بھارتیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر انہوں نے اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو میسی کے مقابلے میں متعارف کرایا، یہاں تک کہ میسی بھی ان کے رویے سے ناراض دکھائی دیے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ امرتا چیونگم چباتے ہوئے اور سیلفی لیتے ہوئے اتنی زیادہ انا دکھا رہی تھیں کہ وہ مضحکہ خیز لگ رہی تھیں، اور میسی و ڈی پال ان پر ہنس رہے تھے۔

تیجس نامی صارف نے کہا کہ یہ واقعی شرمندگی کی بات ہے کہ ہم بھارتی خود ہی غیر ملکیوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ہمارا مذاق اڑائیں۔

Watch Live Public News