ویب ڈیسک: میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے نے اپنی والدہ کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2021 سے جیل میں قید آنگ سان سوچی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے سخت فکرمند ہیں۔ ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک تھی، تاہم اب ان کی صحت سے متعلق کوئی تازہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
سوچی کے بیٹے نے کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کی والدہ اس وقت زندہ ہیں یا نہیں، کیونکہ ان سے کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنگ سان سوچی کی رہائی اس ماہ میانمار میں ہونے والے انتخابات کے دوران ممکن ہو سکتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2021 میں میانمار کی فوج نے حراست میں لیا تھا، اور وہ اشتعال انگیزی، بدعنوانی، انتخابی دھاندلی سمیت مختلف الزامات میں مجموعی طور پر 27 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔