چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے استعفیٰ دے دیا

(ویب ڈیسک ) چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پرعہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق اسلام آباد ہائیکورٹ جج اور  چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی  نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

شوکت عزیزصدیقی کی جانب سے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ  دیا گیا ہے۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز نے صدر پاکستان کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔

Watch Live Public News