شناختی کارڈ بنوانے والے ہوجائیں خبرادر! بصورت دیگر پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا

شناختی کارڈ بنوانے والے ہوجائیں خبرادر! بصورت دیگر پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا

ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ نادرا دفتر سے شناختی کارڈ بروقت وصول کریں، بصورت دیگر آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ نادرا دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد اپنا شناختی کارڈ مقررہ مدت پوری ہونے پر جلد ازجلد وصول کر لیں۔

پالیسی کے مطابق شناختی کارڈ وصول نہ کرنے پر ڈلیوری کی مقررہ تاریخ کے 3 ماہ بعد تلف کر دیا جاتا ہے اور دوبارہ بنوانے کے لئے نئی درخواست اور فیس جمع کرانا پڑتی ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور نادرا دفتر میں شناختی کارڈ کی درخواست دیتے وقت مطلوبہ پتہ پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کریں اور گھر بیٹھے شناختی کارڈ وصول کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادرا نے وفات پانے والے شخص کا قومی شناختی کارڈ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے منسوخ کروانے کی سہولت فراہم کی۔

فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ اس کے قریبی خونی رشتہ دار جس میں بیٹا، بیٹی، شریکِ حیات، والدین، بہن یا بھائی شامل ہوں، بلا معاوضہ منسوخ کروا سکتے ہیں۔ یہ عمل کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جا کر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اس عمل کے لئے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا بیرونِ ملک جاری شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ (اگر قابلِ اطلاق ہو) ضروری ہے۔

شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کینسلیشن سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

Watch Live Public News