سڈنی دہشتگردی واقعہ میں بھارت  کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

سڈنی دہشتگردی واقعہ میں بھارت  کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے سڈنی واقعہ پر  بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز  نے  دہشتگردی میں ملوث   دہشتگردوں  کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سڈنی دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث ایک دہشتگرد کے دوست نے  کہا  تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے

دہشتگرد کے دوست نے بیان  میں کہا تھا کہ دہشتگرد نوید کے والد کا تعلق بھارت جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

یہ بات واضح کرتی ہے کہ سڈنی دہشتگردی حملے میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق بھارت سے ثابت ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News