ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نئی انسٹاگرام اسٹوری منظرعام پر آئی جس میں انہوں نے ایک مختصر تحریر لکھتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیا ’کل شام 6 بجے یوٹیوب پر واپس آؤں گا‘۔
تقریباً تین کے بعد رہائی پانے والے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے چاہنے والوں کے لئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تحریری پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ’ ’کل شام 6 بجے یوٹیوب پر واپس آؤں گا‘ شاید پہلے کی طرح پرجوش نہ ہوں، اس میں وقت لگے گا، لیکن یویٹوب پر دوبارہ سے روٹین شروع ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے ایک بھی لفظ منہ سے نہ بولنے والے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے ’ویلاگ‘ میں دوران حراست پیش آنے والے حالات کے بارے بتایا کہ کیسے اُن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا حالانکہ این سی سی آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
ڈکی بھائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ 3 ماہ کی مشکل کے بعد میں اگر میں ملک چھوڑ کر جاوں گا تو یہ میری خودغرضی ہوگی، جہاں 8 سال اس ملک نے آپ پر مشکل نہیں آنے دی تو 3 ماہ کی مشکل پر میں اس ملک کو چھوڑ کر کیسے جاسکتا ہوں؟ میں ادھر ہی ہوں، کہیں نہیں جارہا، پاکستان نے ہی مجھے سب کچھ دیا ہےپاکستان میں ہی میں رہوں گا۔