مزید کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری

 مزید کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری
کیپشن: 11 سے 14 فروری تک مزید کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری11 سے 14 فروری تک مزید کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری

ویب ڈیسک:پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 سے 14 فروری تک مزید 2 ہزار 505 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 812 مرد، 621 خواتین اور 1072 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 176 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 فروری 2024 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 89 ہزار 464 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News