ویب ڈیسک: سی آئی اے اور تھانہ سٹی کی مشترکہ کارروائی،پشاور سے راولپنڈی آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے والے سپلائر کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کہناہے کہ اس کریک ڈاؤن میں 10ہزارسے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پتنگوں کی ترسیل میں ملوث بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے بس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے،آن لائن پتنگ سپلائر کی شناخت ذاکر خان اور بس ڈرائیور کی جہانزیب خان کے نام سے ہوئی۔
سی پی او کاکہنا ہے کہ ملزم آن لائن آرڈر لے کر پشاور سے پتنگیں راولپنڈی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا،ملزم نے فیس بک پر پتنگ فروشی کے لئے پیج بنا رکھا ہے،پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، عمومی پتنگ فروشوں کے ساتھ ساتھ آن لائن پتنگ فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا مزید کہناہے کہ پتنگ بازی و پتنگ فروشی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔