مصطفی عامر کیس:ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور، والد کی زبردستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش

مصطفی عامر کیس:ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور، والد کی زبردستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش

(ویب ڈیسک ) مصطفی عامر کیس میں    ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے جبکہ   والد  نے زبردستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں   مصطفی عامر کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمے میں گرفتار ایک اور ملزم شیراز کو عدالت پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ   پولیس نے مارا تو نہیں آپ کو ۔بعد ازاں   عدالت نے 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر گذری پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم ارمغان کے والد کا عدالت میں شور شرابا: 

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کا انسداد دہشت گردی عدالت میں شور شرابا ، ملزم کے والد  کامران قریشی  نے  زبر دستی عدالت کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی۔

ملزم کے والد کامران قریشی کا کہنا ہے کہ   جاکر جج سے بولو میں ملنے آیا ہوں، میرے بیٹے ارمغان کا کیس چل رہا ہے میں جج سے ملوں گا۔

کامران قریشی نے کورٹ پولیس سے بد تمیزی کی   کہا   تم ہوتے کون ہو مجھے روکنے والے میں امریکی شہری ہوں۔

کامران قریشی نے پولیس کانسٹیبل رضوان کو دھکے دیئے اور بدتمیزی کی۔  ملزم کے والد کے شورشرابہ کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی گئی۔

مصطفی عامر کی والدہ کی قبر کشائی کی درخواست: 

انسداد دہشت گردی   کی عدالت میں مقتول مصطفی عامر  نے والدہ کی درخواست دیدی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی قبر کشائی کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے کہا ہے کہ   آپ متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کریں،  متعلقہ مجسٹریٹ قبر کشائی اور دیگر معاملات پر آرڈ کا اختیار رکھتا ہے۔

Watch Live Public News