(ویب ڈیسک ) چنگ چی اور لوڈر رکشہ کے ڈرائیورز کو بھی ہیلمٹ پہننے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
اب چنگ چی اور لورڈر رکشہ ڈرائیور بھی ہیلمٹ پہنیں گے، سی ٹی او لاہور نے احکامات جاری کر دئیے ۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز کو چنگ چی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور کو بھی ہیلمٹ پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے والوں کے چالان کیے جائیں گے۔