راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سوات، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اورگہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا۔

زلزلے کے باعث فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Watch Live Public News