ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم مرحلے میں آج شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کولمبو میں مدِ مقابل آئیں گے۔

آج ایونٹ میں مجموعی طور پر تین میچ کھیلے جائیں گے۔ دن کا پہلا مقابلہ نیپال اور ویسٹ انڈیز کے درمیان صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ امریکا اور نمیبیا کے درمیان دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔ تاہم سب سے زیادہ توجہ شام 6:30 بجے شروع ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر مرکوز ہے۔

گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے چار، چار پوائنٹس ہیں، اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لے گی، جس کے باعث اس مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

کولمبو کے میدان میں آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مہارت کا امتحان ہوگا۔ اعصاب شکن ماحول میں وہی ٹیم کامیاب ہوگی جو دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گی اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ بھارتی ٹیم بھی روایتی حریف کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ میچ کا حتمی فیصلہ میدان میں کارکردگی کرے گی، تاہم محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے، جو مقابلے پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News