آزاد کشمیر میں 16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

آزاد کشمیر میں 16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: آزاد کشمیر میں 16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت آزاد جموں و کشمیر نے پیر، 16 فروری 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق تعطیل کا فیصلہ دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے باعث کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اعلامیے کے تحت 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور نجی تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق کانفرنس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کرنا ہے، جبکہ اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنا کر انہیں خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا بھی اس ایونٹ کا اہم ہدف ہے۔

Watch Live Public News