ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارت نے حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے اضافی اسپنر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کر کے تجربہ کار لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ 31 سالہ کلدیپ یادیو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اوپنر ابھیشیک شرما مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ ایشان کشن کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، جبکہ ان کی واپسی پر رنکو سنگھ کو ٹیم سے باہر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ممکنہ پلیئنگ الیون میں ابھیشیک شرما، ایشان کشن، تلک ورما، Suryakumar Yadav، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور Jasprit Bumrah شامل ہوں گے۔
پاکستان کے خلاف اس بڑے مقابلے میں بھارتی ٹیم کی یہ نئی اسپن حکمتِ عملی کس حد تک مؤثر ثابت ہوتی ہے، اس کا فیصلہ میدان میں ہوگا۔