رمضان المبارک: اسلام آباد میں دستر خوان لگانے کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار 

رمضان المبارک: اسلام آباد میں دستر خوان لگانے کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار 

(ویب ڈیسک ) رمضان المبارک میں اسلام آباد میں دستر خوان لگانے  کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی۔

رمضان المبارک کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجنے کا معاملہ،   اسلام آباد میں دستر خوان لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

ترجمان کے مطابق  خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں،شہر بھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں اب تک موصول ہوئی ہیں۔

  ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا،بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News