راولپنڈی:انسداددہشتگردی عدالت کے قریب فائرنگ،2افراد زخمی

راولپنڈی:انسداددہشتگردی عدالت کے قریب فائرنگ،2افراد زخمی
کیپشن: راولپنڈی:انسداددہشتگردی عدالت کے قریب فائرنگ،2افراد زخمی

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق کرائم سین کے ایک جانب سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔ انتہائی حساس علاقے میں ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی کمر کے نزدیک گولیاں لگی ہیں۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ جس کی شناخت دانیال کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کرکے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 

انسداد دہشت گردی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

فائرنگ واقعہ پر سی پی او خالد ہمدانی کا نوٹس:

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نےڈی ایس پی سول لائن اور ایس ایچ او کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی ایس پی سول لائنز، ایس ایچ او سول لائن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ 

پویس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔موقع سے ایک گاڑی اور اسلحہ قبضہ پولیس میں کیا گیا۔ موقع سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں, ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Watch Live Public News