شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4خارجی جہنم واصل

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4خارجی جہنم واصل
کیپشن: شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4خارجی جہنم واصل

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کی۔  

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیئے پرعزم ہیں۔

کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خراج تحسین: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں  کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔  بہادر سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے  عزائم کو خاک میں ملایا۔ قوم  سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

Watch Live Public News