خیبرپختونخوا:عوام نے آرمی چیف اور سیاسی قیادت کے دہشتگردی کیخلاف اتفاق کو سراہا

خیبرپختونخوا:عوام نے آرمی چیف اور سیاسی قیادت کے دہشتگردی کیخلاف اتفاق کو سراہا
کیپشن: خیبرپختونخوا:عوام نے آرمی چیف اور سیاسی قیادت کے دہشتگردی کیخلاف اتفاق کو سراہا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سیاسی قیادت کے دہشت گردی کے خلاف اتفاق  کو سراہا ۔ یہ دہشت گردوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے۔ 

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی اتفاق رائے سے پورے ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔صوبے سمیت پورے ملک میں امن قائم ہوگا۔ عوام کو بہتر اور سکون بھری زندگی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے روزگار پر توجہ دے سکیں۔اس مقصد کے لیے یہ ایک مثبت قدم ہے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا دورہ پشاور اور یہاں صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔اس اقدام سے ہمارے ذہنوں کو سکون ملا ہے
اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ جو بھی ہوگاوہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگا۔ہم سیاسی لیڈرز کے بھی مشکور ہیں جو آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔  یہ امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Watch Live Public News