(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل (16 جنوری 2025) سے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپےفی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافے پر کام کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں فیصلہ سازوں پر منحصر ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں ہیں ، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی پابندیوں کے تناظر میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جو کہ امریکی جہاز رانی کی پابندیوں کے روسی تیل کی سپلائی پر اثر انداز ہونے کے خدشے کے باعث ہے۔