(ویب ڈیسک ) کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے کا معاملہ، یوٹیوبر رجب بٹ مشکل میں پھنس گئے، کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ تھانہ حیدری میں سیکشن A 295 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
عدالتی حکم پر مدعی کا بیان پولیس نے قلمبند کرلیا۔ بیان کے بعد رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عدالت کی جانب سے دلائل سننے کےبعد پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کا کہنا ہے کہ ہمارا اگلا مقصد رجب بٹ کو گرفتار کروانا ہے، اس دفعہ کے تحت دس سال قید کی سزا ہے، آئندہ کوئی بھی شعائر اسلام کی توہین کرتے ہوئے سوچے گا۔