190 ملین پاؤنڈ کدھر گئے ، آج جواب دے دو کل گھر چلے جاؤ، مریم نواز

190 ملین پاؤنڈ کدھر گئے ، آج جواب دے دو کل گھر چلے جاؤ، مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  190 ملین پاؤنڈ کدھر گئے ، آج جواب دے دو کل گھر چلے جاؤ۔

مر یم نواز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ کدھر گئے ، آج جواب دے دو کل گھر چلے جاؤ، سوال یہ نہیں یونیورسٹی کیوں بنائی ، سوال ہے کیسے بنائی ؟ ۔

انہوں نے کہا کہ  کسی کا ذاتی پیسہ تھا تو کابینہ سے کیوں منظوری لی ؟ ، وہ پیسہ ذاتی اکاؤنٹس میں گیا،  اس کے بدلے بنی گالہ میں زمین اور ہیرے کی انگوٹھیاں ملیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  گھپلا کیا کیا اس کا جواب دو،  ہم نے تو سب جواب دیے۔ اپنی باری آئی تو چور چور کہہ کر چھپ گئے۔  جس کے پاس جواب ہوتا ہے وہ سینہ تان کر دیتا ہے۔ 

طلباء سے خطاب  کرتے  ہوئے مریم نواز نے  کہا کہ  اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا، کسی کے بہکاوے میں مت آنا، آپ نے ترقی، خوشحالی کا ساتھ دینا ہے یا کسی کے بہکاوے میں آ کر جیل جانا ہے۔

Watch Live Public News