(ویب ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب کےخلاف توہین آمیز موادسوشل میڈیاپراپ لوڈکرنےوالے 5افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب کےخلاف توہین آمیز موادسوشل میڈیاپراپ لوڈکرنےوالے 5افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےپیکاایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل اور عمران ریاض خان سمیت 5افرادمقدمے میں شامل کیے گئے ہیں ۔
ایف آئی اے سائبرکرائم نےتین ملزموں محمدندیم جاوید،محمداعجاز اورعامرعباس کوگرفتارکرلیا ہے۔ شالیمار سکیم لاہور سے محمد ندیم جاوید کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ محمد اعجاز کو مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی اور فیصل آباد سے عامر عباس کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی آر کےمطابق نامزدملزم شہبازگل، عمران ریاض خان بیرون ملک مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ نامزداورگرفتارملزموں نے دوست ملک کی اہم شخصیت کیساتھ وزیراعلی پنجاب کےتوہین آمیز موادکواپ لوڈکیاتھا۔