نئی رینکنگ جاری،  ون ڈے میں بابر اعظم  پہلے نمبر پر برقرار ، صائم ایوب کی لمبی چھلانگ

نئی رینکنگ جاری،  ون ڈے میں بابر اعظم  پہلے نمبر پر برقرار ، صائم ایوب کی لمبی چھلانگ

(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے  روہت شرما دوسرے ،  شبمن گل تیسرے اور   ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں ۔

جنوبی افریقا کےکلاسن 8 درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان تین درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریاں بنانے والے صائم ایوب کی57  درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ  رینکنگ میں 24 ویں نمبر پر آگئےہیں۔

ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں  افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار  ہے، بھارت کے کلدیپ یادیو 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

Watch Live Public News