بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا مؤقف سامنے آ گیا

بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا مؤقف سامنے آ گیا
کیپشن: بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا مؤقف سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر قومی کرکٹر محمد رضوان کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ بگ بیش لیگ چھوڑ کر وطن واپسی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ معاہدہ مکمل نہ کرنے کی باتیں بھی غلط ہیں۔

محمد رضوان کے مطابق، کپتان کے فیصلے پر عمل کرنا ان کی ذمہ داری ہے، اور ہمارا مذہب بھی اپنے رہنما کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ کرکٹ میں میچ کے دوران کپتان ہی وہ رہنما ہوتا ہے جس کے فیصلے کو تسلیم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان نے میچ کی صورتحال کے مطابق جو فیصلہ کیا، انہوں نے اس پر عمل کیا اور واپس بلائے جانے پر انہیں کوئی گلہ نہیں۔

رضوان نے مزید کہا کہ میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے ان سے بات کی، شکریہ ادا کیا اور معذرت بھی کی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بگ بیش لیگ کے معاہدے کے تحت وہ میچز کے لیے ملبورن رینیگیڈز کے ساتھ دستیاب ہیں، اور لیگ چھوڑنے کی خبریں غلط ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں کپتان نے محمد رضوان کو 23 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد واپس بلا لیا تھا، جس کے بعد سدرلینڈ بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News