ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز میں 10 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت

ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز میں 10 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت
کیپشن: ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز میں 10 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز میں 10 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، خواتین کوٹہ سے متعلق تمام ضروری معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں، اور اس پر عملدرآمد کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کو سب سے اہم ترجیح دی گئی ہے، اور تمام کسٹمز کلیکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کو اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے خواتین کوٹہ کے حوالے سے ڈیٹا 16 جنوری تک ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلومات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، ایف بی آر نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز اور انٹیلیجنس دفاتر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین کوٹہ پر مکمل عملدرآمد ہو۔

Watch Live Public News