پاکستان پاسپورٹ میں بہتری، 126 سے 98ویں نمبر پر آگیا

پاکستان پاسپورٹ میں بہتری، 126 سے 98ویں نمبر پر آگیا
کیپشن: پاکستان پاسپورٹ میں بہتری، 126 سے 98ویں نمبر پر آگیا

ویب ڈیسک: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 126 ویں نمبر سے ترقی کر کے 98 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

یہ بہتری سفارتی سطح پر بڑھتی ہوئی کوششوں اور حالیہ بین الاقوامی معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ اب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 31 ممالک میں بغیر ویزا، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

بھارت 80 ویں نمبر پر ہے، جہاں کے شہریوں کو 55 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ دوسری جانب، یمن، عراق، شام اور افغانستان عالمی درجہ بندی میں آخری نمبروں پر موجود ہیں۔ افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، جس کے حامل افراد کو صرف 24 ممالک تک رسائی حاصل ہے، جو سنگاپور کے مقابلے میں 168 ممالک کم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں شاندار بہتری پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر رینکنگ میں ترقی، پاکستان پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں تیزی سے بہتری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دنیا پاکستان پر اعتماد کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ترقی کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا، اور حکومت شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News