چیف ٹریفک آفیسر کی انوکھی منطق، چالان کم کرنے پر وارڈنز کے ہی چالان کردیے

 چیف ٹریفک آفیسر کی انوکھی منطق، چالان کم کرنے پر وارڈنز کے ہی چالان کردیے

ویب ڈیسک:کم چالان کیوں کئے؟ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ماتحت عملے پر برس پڑے ، 61 وارڈنز کو کم چالان کرنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

وارڈنز کو میٹنگز کے نام پر تحریری طور پر جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے وارڈنز کو بھاری جرمانوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

وارڈنز نے کم چالان پر ملنے والی سزاؤں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

وارڈنز نے شکوہ کیا کہ شہری اب مکمل طور پر قانون پر عمل درآمد کر رہے ہیں، چالان کیسے کریں؟ جہاں شہری قانون شکنی کرتے ہیں وہاں چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے۔

روانہ کی بنیاد پر کیسے شہریوں پر درجنوں چالان کریں؟ قانون پر عمل درآمد کی ویڈیوز بھی افسران کو بھیجی ہیں۔ 

Watch Live Public News