(ویب ڈیسک ) کینیڈا کی پولیس کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خوری اور قتل و غارت گری میں ملوث بدنام زمانہ بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کے کہنے پر کارروائیاں کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بشنوئی گینگ کی کینیڈا میں بڑھتی ہوئی موجودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ، رپورٹ کے مطابق کینیڈا سمیت کئی ممالک میں فعال بشنوئی گروپ پُرتشدد جرائم پیشہ تنظیم ہے۔
کینیڈین پولیس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ گینگ بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور کرائے پر قتل جیسے جرائم میں ملوث ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اور اس کی ایما پر بھی کارروائیاں کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبے بھی گذشتہ سال جنوری میں کینیڈین حکومت سے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔