نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم بحال

نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم بحال
وفاقی حکومت نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم لیب ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلباء کو لیب ٹاپ فراہم کئے جائیں گے. یاد رہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم نوازشریف کے دور میں 2013 میں شروع کی گئی تھی، شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اسی اسکیم کے تحت ہزاروں طلباء میں لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو بند کردیا تھا. اسکیم کے تحت پوسٹ گریجوایٹس اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے جائیں گے، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو عالمی معیار کے لیپ ٹاپ وفاقی حکومت سے ملے گا، انڈر گریجوایٹس کے فرسٹ ائر سے فورتھ ائر کے طلباء میں میرٹ پر لیپ ٹاپ دیں گے وزیراعظم کی معاون خصوصی امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبا کا لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹا دگنا کر دیا گیا، لیپ ٹاپ اسکیم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بحال کی گئی ، لیپ ٹاپ اسکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا، لیپ ٹاپ سرکاری یونیورسٹیز کے طلباء میں تقسیم کئےجائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی، لیپ ٹاپ کی فراہمی کا مقصد انٹرنیٹ کی گھر گھر رسائی میں آسانیاں فراہم کرنا ہے، 2013 سے شروع ہونے والے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو بھی بحال کردیا گیا ہے،، اب یوتھ سے متعلق تمام اسکیمز وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہی ہوں گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔