بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام

ATTACK ON BANNU CANTT FAILED
کیپشن: ATTACK ON BANNU CANTT FAILED
سورس: google

ویب ڈیسک : سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر آئی ڈی دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کردیا گیا ہے اور کلئیرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

Watch Live Public News