ویب ڈیسک :رواں سال دوسری اور آخری بار سورج آج بروز پیر کو خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔
تفصیلات کے مطابق 15جولائی بروز پیر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، یہ واقعہ رواں سال کا پہلا واقعہ ہوگا۔
سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔
ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔
پاکستانی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ قبلہ کی سمت کا صحیح اندازہ آج لگایا جا سکتا ہے۔ سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:27 پر براہ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
اس وقت کے دوران سورج کی سمت قبلہ کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہو جائے گی اورقبلہ کی سمت کا صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یادرہےیہ سال 2024 میں دوسرا اور آخری موقع ہے۔