کیا قطرینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟

کیا قطرینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟
کیپشن: Katrina Kaif & Vicky Kaushal
سورس: Google

( پبلک نیوز) طیبہ نقشی: قطرینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہوں پر ان کے شوہر وکی کوشل کا ردِ عمل آگیا۔

قطرینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہوں کا خاتمہ ان کے شوہروکی کوشل نے یہ کہہ کر کردیا ہے کہ ان کے والدین  بننے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

یادرہے قطرینہ کیف اور وکی کوشل حال ہی میں اننت امبانی کی شادی میں شریک ہوئے تھے جہاں  سے اس افواہ یا خبر نے جنم لیا کہ قطرینہ کیف جلد ماں بننے والی ہیں۔

وکی کوشل جو آج کل اپنی آنےوالی فلم ’’ بیڈ نیوز’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطرینہ کیف کے ماں بننے کی خبرکی تردید کی ہے۔

انہوں نے 16 جولائی کو ہونے والی قطرینہ کیف کی سالگرہ کے حوالے سے بتایا کہ ہم دونوں کافی دنوں سے مصروف ہیں تاہم سالگرہ بھر پور طریقے سے منانے کا پروگرام ہے ہم کوالٹی ٹائم گذارنا چاہتے ہیں  اگر کوئی بھی خوشی کی خبر ہوئی تو سب سے پہلے میڈیا سے ہی شئیر کی جائے گی۔

Watch Live Public News