نویں،دسویں محرم الحرام پرموبائل سروس کہاں کہاں بندہوگی؟تعین ہوگیا

نویں،دسویں محرم الحرام پرموبائل سروس کہاں کہاں بندہوگی؟تعین ہوگیا
کیپشن: mobile service update
سورس: web desk

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے 17 اضلاع میں جزوی موبائل فونز سروس کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا، لاہور میں دو روز کے لئےسینما اور تھیٹرز بند رکھنے کا احکامات جاری کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی،اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم , چکوال, ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی.

گوجرانولہ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بھکر،منڈی بہاوالدین، وزیر آباد،راجنپور ،فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی,راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 پر موبائل سروس معطل رہے گی,لیہ میں 10،  مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی ,ان علاقوں میں موبائل سروس کی بندش نویں اور دسویں محرم الحرام کو ہوگی،اتوار 7 محرم کو راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناتھا پنجاب کے کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے لئےصرف مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کے لئےمحکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیے,محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

دوسری جانب 9 اور 10 محرم کو سینما گھر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ لاہور نے دو دن سینما اور تھیٹرز بند رکھنے کا احکامات جاری کئے،ڈی سی لاہور نے دو روز سینما گھروں کو بند رکھنے آڈر جاری کر دیے۔

Watch Live Public News