لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون کا تگڑا اسپیل،نظام زندگی متاثر

لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون کا تگڑا اسپیل،نظام زندگی متاثر
کیپشن: لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون کا تگڑا اسپیل،نظام زندگی متاثر

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے مون سون بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے علاقوں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، بیدیاں روڈ، گلبرگ، کینٹ اور ایئرپورٹ کے اطراف میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں جیسے قصور، پاکپتن، کمالیہ، چنیوٹ، جھنگ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، عبدالحکیم، چشتیاں، منڈی صادق آباد، منچن آباد، سرگودھا اور کندیاں میں بھی بارش ہوئی۔

بصیر پور میں بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید تیز اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 111 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان میں سے 40 کا تعلق پنجاب، 37 خیبرپختونخوا، 17 سندھ، 16 بلوچستان اور 1 آزاد کشمیر سے ہے۔

رپورٹ میں اموات کی سب سے بڑی وجہ مکانوں کا منہدم ہونا بتایا گیا ہے۔ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 212 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 111 پنجاب اور 55 خیبرپختونخوا سے ہیں۔ مجموعی طور پر 463 گھروں اور 9 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں تورغر، چترال اور کوہستان میں سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Watch Live Public News