ماڑی انرجیز اور اورینٹ پیٹرولیم کا اشتراک ،تیل و گیس کےنئے منصوبوں کی بنیاد

ماڑی انرجیز اور اورینٹ پیٹرولیم کا اشتراک ،تیل و گیس کےنئے منصوبوں کی بنیاد
کیپشن: ماڑی انرجیز اور اورینٹ پیٹرولیم کا اشتراک ،تیل و گیس کےنئے منصوبوں کی بنیاد

ویب ڈیسک: ماڑی انرجیز لمیٹڈ اور اورینٹ پیٹرولیم انکارپورٹیڈ کے درمیان تیل و گیس کے تین منصوبوں میں شراکت داری طے پا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ اشتراک اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی موثر حکمتِ عملی کے تحت عمل میں آیا ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔معاہدے کے تحت ماڑی انرجیز خیبرپختونخوا کے مروت بلاک اور بلوچستان کے ہرنائی ساؤتھ بلاک میں 45 فیصد شراکت کی حامل ہو گی، جب کہ پنجاب میں واقع رتنہ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں 20 فیصد نان آپریٹنگ حصہ حاصل ہونے کی بھی توقع ہے۔

شراکت دار ادارے غیر دریافت شدہ مگر امکانات سے بھرپور علاقوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی توانائی کے شعبے کو ترقی دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کر کے پاکستان کو توانائی کے میدان میں خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم بڑھا رہا ہے۔

Watch Live Public News