ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوگئی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوگئی
کیپشن: ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوگئی

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 176 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

میچ کا سب سے چونکا دینے والا لمحہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز تھی، جہاں پوری ٹیم صرف 27 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری سب سے کم اسکور والی اننگز ہے۔ اس سے پہلے 1955 میں نیوزی لینڈ 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔ سات کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جن میں چار گولڈن ڈک (پہلی گیند پر آؤٹ) شامل تھے۔

آسٹریلوی بولرز نے تباہ کن کارکردگی دکھائی۔ اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے صرف 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔ انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بنائے، جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری میں صرف 27 رنز اسکور کیے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش مکمل کر لیا، جو ان کے ٹیسٹ تسلط کا ایک اور ثبوت ہے۔

Watch Live Public News