ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجفری سجامسودین نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انڈونیشین وزیر دفاع نے امن دشمنی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔