صدر  مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، سیاسی ، معاشی ، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر  مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، سیاسی ، معاشی ، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) ‏وزیر اعظم  شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدرمملکت  آصف زرداری کو آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق   صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔‏ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‏ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

‏وزیر اعظم  شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدر مملکت آصف زرداری  کو آگاہ کیا۔‏دونوں رہنماؤں کا ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے  مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

‏ملاقات میں وفاقی وزرا برائے دفاع خواجہ محمد آصف، منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ،  قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،  محسن نقوی، اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان ببھی موجود تھے۔

Watch Live Public News