ساملی اسپتال مری جو کھنڈرتھا اب جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل ہو چکا ، مریم نواز

ساملی اسپتال مری جو کھنڈرتھا اب جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل ہو چکا ، مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا  کہنا ہے کہ   ساملی اسپتال مری جو کھنڈر بن چکا تھا اب جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مری اور گردونواح کیلئے خوشخبری  آگئی۔وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ ساملی اسپتال مری جو کھنڈر بن چکا تھا اب جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل ہو چکا ہے.انہوں نے کہا کہ  ساملی ہسپتال میں جدید مشینری اور سہولیات مہیا کی گئیں ہیں، ساملی ہسپتال مری میں پہلا کارڈیالوجی یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  ساملی ہسپتال کے اپ گریڈ ہونے سے مری اور گرد و نواح کے لوگوں کو علاج کے لئے راوالپنڈی جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

Watch Live Public News