فیصل آباد میں 2 گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے 2 افراد قتل

فیصل آباد میں 2 گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے 2 افراد قتل

(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں   روشن والا میں 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ   دونوں گروپوں کے درمیان چند روز قبل جھگڑا ہوا،  قتل ہونے والوں کی شناخت لشکر اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔

Watch Live Public News