محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے اٹھنے والی مرطوب ہوائیں آج شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ آج سے کل تک بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں، مظفر آباد اور وادی نیلم میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا اورجہلم میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ جمعہ سے پیر کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں بارش کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ ساہیوال، خانیوال، پاکپتن،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس سے راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبر پختو نخوا میں آج سے 22 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی توقع ہے۔ https://twitter.com/pmdgov/status/1536699276562161665?s=20&t=3o-oEVy1byN2AJXEbrtTZw چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی اور نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جمعہ سے اتوار کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کے باعث گرمی کی لہر میں کمی کا امکان جبکہ فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی دستیابی میں بہتری کی توقع ہے۔ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے۔ بلوچستان کے مشرقی علاقوں نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی،، ہرنائی، سبی اور بولان میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔